میانمار میں ہولناک زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سولہ سو سے زائد ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں امدادی کارکن تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کررہے ہیںمیانمار کے ریڈ کراس کے عہدیدار کے مطابق خیال ہے کہ MANDALAY میں ایک رہائشی عمارت کے ملبے میں نوے افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ادھر امدادی کارکنوں نے بتایا کہ بنکاک میں گرنے والی بلند وبالا عمارت کے ملبے تلے درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔