نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے منظرنامے اور جاری سفارتی روابط کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور آئندہ سفارتی روابط پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اسحاق ڈار نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور قریبی رابطہ کاری اور بروقت پیش رفت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قائم مقام سیکرٹری خارجہ، سفیر خلیل ہاشمی اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔