گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ کے گرینڈ پیلس میں ملاقات کی۔
گورنر نے پاکستانی عوام کیلئے سعودی قیادت کی محبت، حجاج کرام کیلئے مثالی انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا۔
نہال ہاشمی نے خادم حرمین شریفین اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو عالم اسلام کیلئے باعث افتخار قراردیا۔