Thursday, 04 June 2026, 11:04:57 pm
 
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاہراہِ بھٹو کا افتتاح کر دیا
May 22, 2026

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی میں قائد آباد سے کاٹھور تک شاہراہِ بھٹو کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو ایک اہم منصوبہ ہے جو کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں تبدیلی لائے گا، معاشی سرگرمیاں تیز کرے گا اور لاکھوں شہریوں کو سفر کی جدید سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں کسان کارڈز کے ذریعے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چالیس کلومیٹر طویل سڑک پر چھ انٹرچینجز تعمیر کئے گئے ہیں، جو ایم نائن موٹروے سے منسلک ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔