سندھ حکومت نے چودہ ارب روپے کے ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کی منظوری کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بورڈ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں اور دیہی خواتین کے لیے نئی نقد امداد کی منظوری بھی دی گئی۔