Thursday, 04 June 2026, 11:04:57 pm
 
ڈی ایچ اے سٹی،اے بی ایس ڈویلپرزکے درمیان 82 منزلہ برج قائد کی تعمیر کا معاہدہ
May 18, 2026

ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیویلپرز کے درمیان 82 منزلہ برج قائد کی تعمیر کیلئے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

941 فٹ بلند "برجِ قائد" پاکستان کی بلند ترین عمارت ہوگی، اور یہ منصوبہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر کیا جائے گا۔

جدید طرز تعمیر کا حامل برجِ قائد تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جس کی تکمیل کیلئے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ "برجِ قائد" کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔