Thursday, 04 June 2026, 11:04:58 pm
 
سندھ ،کم آمدنی والے خاندانوں کو سولر کٹس کی فراہمی میں تیزی
May 28, 2026

سندھ میں رواں مالی سال میں شمسی توانائی کے منصوبے پر انہتر ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے ۔

ریڈیوپاکستان کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو نے اطلاع دی ہے کہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پورے صوبے کے کم آمدنی والے خاندانوں کو دو لاکھ سولر کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

دوسرے مرحلے میں مستحق خاندانوں کو تین لاکھ سولر کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔

منصوبے کا مقصد کم آمدن والے افراد اور مستحقین بالخصوص بجلی تک رسائی نہ رکھنے والوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔