Thursday, 04 June 2026, 11:04:59 pm
 
سندھ حکومت کا ریبیز سے بچاؤ کی مہم شروع کرنے کافیصلہ
May 25, 2026

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ریبیز سے بچائو کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں Rabies کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے Rabies سے بچائو کی آگاہی مہم میڈیا پر سندھی، اُردو اور انگریزی زبانوں میں شروع کرنے کی ہدایت کی۔