Wednesday, 02 April 2025, 04:31:16 am
 
سٹیج ، ٹیلی ویژن کے معروف اداکار لطیف کپاڈیا کی ئیسویں برسی منائی منائی گئی
March 29, 2025

سٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار لطیف کپاڈیا کی آج تئیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔

وہ ستائیس مارچ انیس سو چونتیس کو پیدا ہوئے۔

لطیف کپاڈیانے سٹیج اداکار کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں قصہ سوتے جاگتے کا، ایک دن کا سلطان، بارش، ففٹی ففٹی، نادان نادیہ اور شکست آرزو شامل ہیں۔

لطیف کپاڈیا نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں دوہزار ایک میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

وہ دوہزار دو میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔