معروف موسیقار ماسٹر عنایت حسین کی آج 32ویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ انیس سو سولہ میں لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے۔عنایت حسین پٹیالہ گھرانے کے استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد تھے۔انہوں نے تقریباً چار دہائیوں پر مشتمل اپنے طویل فلمی سفر کے دوران 65فلموں کیلئے ناقابل فراموش گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔ماسٹر عنایت حسین انیس سو ترانوے میں آج کے روز لاہور میں وفات پاگئے۔