Wednesday, 02 April 2025, 04:04:30 am
 
معروف میوزک ڈائریکٹر نثار بزمی کی 18 ویں برسی منائی گئی
March 22, 2025

معروف میوزک ڈائریکٹر اور دھن سازنثار بزمی کی اٹھارہویں برسی آج (ہفتہ) منائی گئی۔

وہ انیس سو چوبیس میں ممبئی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے کے لئے اپنا آخری نام بزمی رکھ لیا۔

انہیں انیس سو انتالیس میں آل انڈیا ریڈیو نے بطور آرٹسٹ رکھا اور انیس سو چوالیس میں ان کے پہلے کمپوز کردہ گانے ممبئی ریڈیو سٹیشن پر نشر ہوئے۔

انیس سو چھیالیس میں ان کی پہلی فلم ''جمناپار'' ریلیز ہوئی جس سے ان کو بڑی پذیرائی ملی۔

بزمی نے بھارت میں چالیس سے زائد فلموں کے گیت ترتیب دیئے جن میں سے اٹھائیس ان کے پاکستان منتقل ہونے سے پہلے ریلیز ہوئے۔

انہوں نے ساٹھ سے زائد پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔نثار بزمی دو ہزار سات میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔