ریڈیو اور ٹی وی کی معروف فنکارہ اور براڈ کاسٹر کنول نصیر کی آج چوتھی برسی منائی گئی۔
وہ ریڈیو کی معروف شخصیت مو ہنی حمید کی بیٹی تھیں جنہیں آپا شمیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
کنول نصیر پانچ دہائیوں تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہیں۔
وہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اینکر، پہلی خاتون نیوز کاسٹر اور پہلی خاتون اناؤنسر تھیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور متعدد دیگر قومی اعزازات سے نوازا گیا۔
کنول نصیر دو ہزار اکیس میں آج کے روز انتقال کرگئیں۔