Thursday, 03 April 2025, 06:57:19 am
 
معروف نغمہ نگارمسرورانورکی برسی
April 01, 2025

پاکستانی فلموں کے معروف نغمہ نگار مسرور انور کی انتیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ1944ء کو شملہ میں پیدا ہوئے۔

مسرور انور1962ء سے لیکر1990ء تک پاکستانی فلمی صنعت کے سب سے نمایاں نغمہ نگار رہے۔

انہوں نے ہیرا اورپتھر' ارمان' صاعقہ'دوراہا' انجمن' پہچان' قربانی ' سوغات اور بلندی سمیت کئی کامیاب فلموں کیلئے نغمے لکھے۔

انیس سو ستر کے اوائل میں انہوں نے سوہنی دھرتی اللہ رکھے' اپنی جاں نظر کروں' وطن کی مٹی گواہ رہنا اور جگ جگ جیوے میرا پیارا وطن جیسے ناقابل فراموش یادگار قومی نغمے بھی لکھے۔

وہ انیس سو چھیانوے میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے بعدازمرگ تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔