پاکستانی ڈرامہ نگار' ناول نگاراور سکرپٹ رائٹر حسینہ معین کی آج 26 مارچ کو چوتھی برسی منائی گئی۔
وہ بیس نومبرانیس سواکتالیس میں بھارت کے شہرکانپور میں پیدا ہوئیں اور آزادی کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں۔
حسینہ معین نے اسٹیج' ریڈیواور ٹیلی ویژن کے لئے کئی ڈرامے لکھے اورپرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں انکی شاندار خدمات پر انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ 26 مارچ 2021 کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔