Wednesday, 02 April 2025, 04:24:32 am
 
معروف اردوشاعراوربراڈکاسٹرعشرت رحمانی کی برسی
March 20, 2025

معروف اردوشاعراوربراڈکاسٹرعشرت رحمانی کی برسی جمعرات کو منائی گئی۔

عشرت رحمانی کااصل نام امتیازعلی خان تھا، وہ سولہ اپریل انیس سودس کوبھارت کے شہر رامپور میں پیداہوئے اورقیام پاکستان کے بعدکراچی منتقل ہوگئے۔

انہوں نے ایک سوسے زائدکتابیںتصنیف کیں جوزیادہ ترتاریخ اورسوانحی موضوعات پرمشتمل ہیں۔

عشرت رحمانی انیس سوبانوے میں آج کے روزکراچی میں انتقال کرگئے۔