نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پولیو وائرس پر قابوپانے کیلئے ملک بھر میں عید مبارک اقدام کا آغاز کیا ہے ۔
اس سٹرٹیجک منصوبے میں اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسنیشن ٹیموں کی تعیناتی اورملک بھر میں عیدمبارک سٹالز کا قیام شامل ہے ۔
این ای او سی کے عید مبارک سٹالز جمعرات تک فعال رہیںگے جس سے پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع میں مقامی آبادی کی نقل وحمل کے ذریعے پولیو وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
سٹالز میں بچوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے انھیں تحائف دئیے جائیںگے۔
ملک بھرمیں ایک سو پینتالیس عید مبارک سٹالز اور چھ سو چوالیس پولیو ویکسنیشن ٹیموں کی تعیناتی کے ساتھ ، مہم پولیو کے خاتمے اور بچوں کی صحت کے پاکستان کے عزم پر زوردیتی ہے۔