Wednesday, 02 April 2025, 08:47:20 am
 
وزیراعظم کاپاکستان،بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پراطمینان کااظہار
March 31, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج (پیر) بنگلہ دیش کی حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سفر میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپریل میں نائب وزیراعظم کے دورہ بنگلہ دیش کا خواہاں ہے جس میں ان کے ہمراہ ایک تجارتی وفد بھی ہو گا۔

انہوں نے ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے ادارہ جاتی طریقہ کار بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی طائفوں کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔