File Photo
وزیرداخلہ محسن نقوی نے عیدالفطر کے موقع پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا ہے اور ملک میں امن اور سلامتی کیلئے ان کی قربانیوں کی تعریف کی ۔وہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے شہید کے والد محمد اشرف اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اورکہا کہ لیفٹیننٹ حسن اشرف قوم کا فخر ہیں۔ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے مادر وطن کے دفاع کے پختہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ماہ قبل میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔