Wednesday, 02 April 2025, 11:20:34 am
 
آرمی چیف نےعید مغربی سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
March 31, 2025

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج (پیر) جنوبی وزیرستان میں وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میںCHEHKAN کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔

انہوں نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان میں پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

آرمی چیف نے اپنے دورے میں جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور قوم کیلئے ان کی غیر متزلزل لگن اور بے مثال خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے عزم و ہمت سے ارض وطن کا تحفظ ہوتا ہے اور پاکستان کیلئے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے عوام کے علاوہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔