File Photo
اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کٹلانگ میں کارروائی میں سترہ خوارج ہلاک ہوئے اور شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے واضح کیا کہ یہ ڈرون حملہ نہیں تھا، بلکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی تھی۔وزیر نے مزید وضاحت کی کہ کارروائی کے مقام کے قریب مکانات نہیں تھے اور قریب ترین آبادی چھ سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔ انہوں نے کہاکہ مقامی جرگہ کے کچھ افراد نے خوارج کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس یقین دہانیوں کی ویڈیوز ثبوت کے طور پر دستیاب ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خوارج نے عید پر مردان میں حملے کا اعلان کیا تھا جو بالآخر اس آپریشن کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ افواہیں پھیلاتے ہیں وہ خوارج کے سہولت کارہیں۔