Wednesday, 02 April 2025, 04:22:52 am
 
وزیراعظم نےعیدالفطر کی نمازماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی
March 31, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عید کی نماز ادا کی ۔

حمزہ شہبازشریف اوراطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ (ن) کے مختلف رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

اس موقع پرپاکستان کی سالمیت و خوشحالی، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور خصوصاً مظلوم فلسطینی عوام کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز پڑھی۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔