Tuesday, 01 April 2025, 01:23:35 am
 
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا
March 29, 2025

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت دوسو چون روپے تریسٹھ پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت دو سو اٹھاون روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہیں۔