Tuesday, 01 April 2025, 08:28:23 am
 
بھارت بدستور اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،دفتر خارجہ
March 29, 2025

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت بدستور اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے لوک سبھا میں بھارت کے وزیرخارجہ کی جانب سے  پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بیان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم، نفرت انگیز، امتیازی اور پرتشدد کارروائیاں ریکارڈ کا حصہ ہیں ایسے میں بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن نہیں بن سکتا۔

مختلف واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ اقلیتی حقوق خصوصاً مسلمانوں کے حقوق کی سنگین اورمنظم خلاف ورزیوں کے حوالے سے بہت خراب ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں ریاستی ادارے پالیسی کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پوری طرح فعال ہیں ۔

اس کے برعکس بھارت سرکاری سرپرستی میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں۔