بیلاروس کی ملٹری انڈسٹری کے وزیر مملکت Pantus Dmitry نے اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے باہمی مفاد پرمبنی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔