قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک سوبہتر ارب ستر کروڑ مالیت کے دس منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
آج(پیر) اسلام آبا دمیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں وزارت صحت کے ایک منصوبے کومزید وضاحت کیلئے مؤخر کردیاگیا۔
منصوبے بلوچستان، خیبرپختونخوا اورسندھ میں رابطہ سڑکوں کو بہتربنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق ہیں ، منظور کئے گئے منصوبوں میں سے چھ بلوچستان میں ہیں۔
عالمی بینک کی جانب سے کراچی کیلئے کچرے کوٹھکانے لگانے کے ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 29 ارب بیس کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔