Tuesday, 26 November 2024, 03:41:53 am
 
پاکستان اوربیلاروس کا قانونی تعلقات کومضبوط بنانے پراتفاق
November 25, 2024

بیلا روس کے وزیرانصاف KOVALENKO EVGENY نے آج اسلام آباد میں وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔

جن اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی ان میں قانونی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ، استغاثہ کے وکلاء اور اٹارنیز کی استعدادکار بڑھانے ، قانون کی تعلیم اور آگاہی ، مسودہ قانون اور عالمی تعاون شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بار کونسلز اورایسوسی ایٹز ، ثالثی کے عالمی مرکز اور مقدمہ تفویض کرنے اور انتظامی نظام میں وفود کے تبادلوں پر بات چیت کی گئی ۔