خزانہ اور محصولات کے وزیر محمد اورنگزیب نے حکومت کے مالیاتی امورمیں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر خزانہ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمے کے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے 18ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت پرزوردیا۔
انہوں نے آڈیٹرجنرل کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈائریکٹر جنرل کی رسیدوں کے آڈٹ کے دفاتر کے قیام کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔