صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت جلد ٹوٹ جائے گا۔
دھیرکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گھنائونے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
صدر نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔