آزا د جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ایک جامع مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو تنازع کشمیر کے فوری حل کے لئے دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔