Saturday, 04 May 2024, 12:46:03 pm
وزیرستان کے نوجوانوں کا اسلام آباد کے تفریحی اور تعلیمی مقامات کا دورہ
April 25, 2024

پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت تحصیل سپن وام، شیواہ اور میر علی کے نوجوانوں کا اسلام آباد کے تفریحی اور تعلیمی مقامات کا دورہ۔ دورے کا مقصد شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں "علم ٹولو دا پارہ" یعنی تعلیم سب کے لئے کے تحت علمی شعور اجاگر کرنا ہے ۔

پاک فوج کے زیر اہتمام یہ دورہ تین دن پر مشتمل تھا ۔

نوجوانوں کو اسلام آباد میں فیصل مسجد، ایوب پارک، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری, پاکستان مونومنٹ میوزیم, لوک ورثہ میوزیم اور لیک ویو پارک کا دورہ کروایا گیا۔ فیصل مسجد کے دورے کے دوران امام مسجد کے ساتھ طلبا کی خصوصی نشست ہوئی۔

لوگ ورثہ اور پاکستان مونومنٹ پر نوجوانوں کو قیام پاکستان کے دوران دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا ۔ ایوب نیشنل پارک میں نوجوان رائڈز, گیمز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے تعلیمی اور تفریحی تجربے کی فراہمی پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ نوجوانوں نے مستقبل میں بھی ایسے دورے کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.