Saturday, 18 May 2024, 09:05:07 am
پاکستان اور گیمبیا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
May 03, 2024

پاکستان اورگمیبیانے تجارت،زراعت ،تعلیم اورسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تعاون کومزید بڑھانے پراتفاق کیاہے۔

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمداسحاق ڈار اورگیمبیاکے وزیرخارجہ اوربین الاقوامی تعاون کے وزیر ڈاکٹر Mamadou Tangara کے درمیان یہ اتفاق رائے بنجول میں اوآئی سی کے پندرہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں ہوا۔

انہوں نے اقوام متحدہ اوراوآئی سی سمیت دیگرکثیرجہتی فورمز پردوطرفہ تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمداسحاق ڈار اورگیمبیاکے وزیرخارجہ ڈاکٹرMamadou Tangaraنے اس موقع پر دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط بھی کئے جس سے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کومفیدباہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے باقاعدہ مذاکرات اوررابطے کا ایک فورم مہیا ہوسکے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.