معروف باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس کے چیمپئن شاہ زیب رند نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
آرمی چیف نے کھیلوں کے شعبے میں دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پران کی تعریف کی اورپاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث ان پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔