خواتین کے تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔