Saturday, 25 July 2026, 02:17:10 am
 
وویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی سیریز:چوتھے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا
July 23, 2026

 کراچی میں انیس سال سے کم عمرخواتین ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریزکے چوتھے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سونورنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف انیس اعشاریہ دواوورز میںچار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پانچ میچوں کی سیریز دو۔ دو سے برابر ہو گئی ہے۔