چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ صوفیاء اور اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے آج (منگل) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ میں اہم کردار اد ا کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ برصغیر میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے صوفیاء کرام کے کردار سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے۔