وزیر اعظم شہباز شریف نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
وہ جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیرOlivier J.P Nduhungirehe سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے روانڈا کو اسلام آباد میں اپنا مشن کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اقدام کاروباری روابط کو فروغ دینے کے ذریعے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔