Tuesday, 22 April 2025, 06:53:41 pm
 
وزیراعظم ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پرانقرہ روانہ
April 22, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہوگئے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم صدر ایردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔