منصوبہ بندی او ر ترقی کے وزیر احسن اقبال نے خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور آسیان کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں آسیان پاکستان ٹیکنالوجی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل میں ٹیکنالوجی اور جدت کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان آسیان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سائنس ، ٹیکنالوجی اورجدت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے پاکستان آسیان ٹیکنالوجی کارپوریشن فورم قائم کرنے کی تجویز دی۔