پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن صادق نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں اور شریعت کے مطابق فنانس میں اشراک عمل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان، ملائیشیا ڈیجیٹل مالیاتی شراکت داری کے قیام کے لئے کام کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جو اسلامی تعاون تنظیم کے لئے ایک مثال بن سکتی ہے۔
بلال بن صادق نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس ڈیجیٹل فنانس میں اخلاقی تجدید کیلئے عالمی معیار قائم کرنے کا تاریخی موقع میسر ہے۔