Tuesday, 22 April 2025, 11:43:44 pm
 
پاکستان اور ترکیہ کے عوام بے مثال اور گہرے تاریخی بندھن میں بندھے ہیں،وزیراعظم
April 22, 2025

ادھر وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام بے مثال اور گہرے تاریخی بندھن میں بندھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اعتماد اورمشترکہ اقدار سے منسلک ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ امن' ترقی' خوشحالی اور ایک ایسی شراکت داری کا مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں جو ہرآزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہورہی ہے۔