Tuesday, 22 April 2025, 05:58:12 pm
 
وزیراعظم کا کرہ ارض کوآلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے عالمی عزم کی تجدید پرزور
April 22, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے کرہ ارض کوآلودگی اورموسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے مشترکہ عالمی ذمہ داری کے عزم کی تجدید پر زور دیا ہے۔

آ ج (منگل) کرہ ارض کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہاکہ ہمیں وسائل کومحفوظ رکھنے اورپائیدارطرز زندگی اختیار کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کے بارے میں شعوراجاگر کرتے ہوئے اپنے سیارے کی حفاظت کرنی چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زہریلی گیس کے اخراج میں پاکستان کا کم ترین حصہ ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے بری طرح متاثرہ ملکوں میں اس کاپانچواں نمبر ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیات کی بحالی، ماحول دوست توانائی کے فروغ اور انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں صاف ہوا کی قومی پالیسی، پلاسٹکس کے استعمال کی ممانعت کے قوانین اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات کی روک تھام کا قومی منصوبہ شامل ہے۔