Wednesday, 22 January 2025, 08:04:21 pm
 
سالک حسین کی جاپانی کمپنیوں کو افرادی قوت کو تربیت فراہم کرنے کی دعوت
January 22, 2025

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے جاپانی کمپنیوں کوعالمی منڈی کی ضرورت کے مطابق افرادی قوت کو تربیت فراہم کرنے کی دعوت دی ہے۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان طویل عرصے سے اقتصادی شراکت دار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنے افرادی قوت کی تربیت کیلئے جاپان کی مہارت کاخواہاں ہے۔

وفاقی وزیر نے تکنیکی معاونت میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوان نسل کو جاپانی مارکیٹ کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے پاکستان میں مشترکہ ٹیکنیکل کالج شروع کرنے کی تجویز دی۔