وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی ضیافت کے دوران بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے غیر رسمی ملاقات کی۔
یہ ضیافت ورلڈ اکنامک فورم کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین پروفیسرکلاوس شواب اور چیئرپرسن شواب فائونڈیشن برائے سوشل انٹر پرینیور شپ ہلدے شواب کی جانب سے دی گئی تھی۔