Wednesday, 22 January 2025, 07:55:45 pm
 
وزیراعظم کا انڈونیشیا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار
January 22, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے انڈو نیشیا کے جزیرے جاوا میں تودے گرنے اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے انڈو نیشیا کے صدر Prabowo Subianto متاثرہ خاندانوں اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس آفت کا ہمت و حوصلے سے مقابلہ کرنے پر انڈ ونیشیا کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔