Wednesday, 22 January 2025, 07:48:51 pm
 
القادرٹرسٹ کیس،بانی پی ٹی آئی کوناقابل تردیدشواہدپرسزاہوئی،وزیراطلاعات
January 22, 2025

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ناقابل تردید ثبوتوں کی بنیاد پر انیس کروڑ پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) ٹیلی ویژن پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریک مجرم ملک ریاض کو بھی اس مقدمے میں مفرور قرار دیا گیا ہے اور نیب متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطے سمیت اس کی واپسی کے لئے قابل اعتماد اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک ریاض اور دیگر کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور مقدمات درج ہیں اور انہیں عدالت میں ان کا سامنا کرنا چاہئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب غیر جانبداری سے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب پہلی بار تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایسے با اثر لوگوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔