Wednesday, 22 January 2025, 07:49:11 pm
 
پاک،چین کا اشتراک آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مندہوگا،احسن اقبال
January 22, 2025

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اشتراک عمل کا ایک نیاباب رقم کررہے ہیں جو آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں چین کے جشن بہاراں کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو بڑے منصوبوں قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور ایم ایل ون پر کام رواں سال شروع ہوگا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے مینو فیکچرنگ ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک لازوال دوستی کی علامت ہے اور یہ صرف دونوں قوموں کی ہی نہیں بلکہ سرحدی علاقوں کیلئے بھی پائیدار ترقی اور خوشحالی کا ایک لائحہ عمل پیش کرتی ہے۔

انہوں نے سی پیک کے ویژن کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسے ایک قومی فریضہ قرار دیا۔