وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر رضوان سومر اور ڈپٹی سی ای او اور چیف فنانشل آفیسرYuvraj Narayan سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بات چیت کے دوران تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نقل و حمل کے لائحہ عمل پرتوجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت باہمی تجارتی شراکت داری اور تاجروں کے حکومت سے اشتراک عمل کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس طرح کے مزید مشترکہ منصوبوں کی خواہشمند ہے۔