Friday, 26 April 2024, 08:31:33 am
حکومت کی پولیس اور رینجرز پر حملوں کی مذمت، شرپسندوں کےخلاف کارروائی کا عزم
March 21, 2023

حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حکم پر پولیس اوررینجرزپر حملوں کی شدید مذمت کی ہے اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں اور وفاقی وزرا کے اہم اجلاس میں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے کہ متعدد کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تربیت یافتہ شرپسندافرادریاستی اداروں کے افسروں اوراہلکاروں پرپٹرول بموں، ڈنڈوں، غلیلوں اورہتھیاروں سے حملے کررہے ہیں۔اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے کہاکہ یہ کسی صورت میں آئینی، قانونی، جمہوری اور سیاسی رویہ نہیں ہے۔اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے ریاستی رٹ یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کرنے کے لئے کل پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ کیا۔شرکا نے ریاستی اداروں خصوصا بری فوج کے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیااور بیرون ملک چلائی جانے والی مہم کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پرزوردیاکہ وہ ایسے مذموم ایجنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.