Saturday, 20 April 2024, 09:30:33 pm

مزید خبریں

 
پلوامہ،بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 2 نوجوان شہید
January 21, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاجس سے گزشتہ دو دنوں کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے ۔

بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس، راشٹریہ رائفلز اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی اور ایک اسپیشل پولیس افسر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔

ادھر ہزاروں افراد نے شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر لوگوں نے آزادی اورپاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

مقبوضہ علاقے میں مسلسل170ویں روز بھی فوجی محاصرہ اور لاک ڈائون جاری رہا اور بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبا ت سے قبل نام نہاد سیکورٹی کے نام پر اضافی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جس سے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرزکے ذریعے لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.