بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے علاقے سرینگر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر نظربند کر دیا ہے اور انہیں تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جامع مسجد سرینگر کی انجمن اوقاف نے ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کی گھرپر مسلسل نظربندی اور ان کی پرامن سرگرمیوں اور مذہبی ذمہ داریوں پر پابندی کی شدید مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ قابض حکام کا میر واعظ عمر فاروق کے لئے یہ غیر جمہوری اور مخاصمانہ رویہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔